: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ناندیڑ۱۲؍جون (اعتمادنیوز)مارچ ۲۰۱۵ء میں دسویں بورڈ کے امتحانات کا انعقاد
عمل میں آیا تھا جس کے نتائج کا گزشتہ دنوں اعلان کیا گیا ۔ میٹرک بورڈ کے
امتحان میں جو طلبہ ناکام ہوچکے ان کا تعلیمی سال رائیگاں نہ جائے اس بات
کے مدنظر وزیر تعلیم ونود تاؤڑے نے آج اعلان کیا کہ ناکام طلبہ کیلئے اس
سال ہی آئندہ ماہ جولائی میں میٹرک بورڈ کا امتحان رکھا جائے گا
اور اگست
میں نتائج کا اعلان کیا جائے گا جس کے بعد طلبہ داخلہ لے کر اپنی تعلیم
جاری رکھ سکتے ہیں ۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ دسویں میں ناکام طلبہ کے تعلیمی
نقصان کو مدنظررکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا جارہا ہے اس سے طلبہ تعلیمی نقصان
سے بچ جائیں گے اور وہ اپنی تعلیم بھی جاری رکھ سکیں گے ۔ جلد ہی امتحان
میں شرکت کے فارم داخل کرنے اور امتحان کی تاریخ کا اعلان بھی کیا جائے گا۔